Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ حکومت کی جنگ بندی کے بعد تعمیرِ نو میں تعاون کی اپیل

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے عظیم فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی کے بعد شروع ہونے والے تعمیر و بحالی کے مرحلے کی کامیابی کے لیے نظم و ضبط اور بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں۔

دفتر نے جمعہ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد جب غزہ میں قومی اور انسانی سطح پر ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے تو ہم اپنے باہمت فلسطینی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تمام سرکاری، سکیورٹی اور انسانی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہر شعبے میں میدانی و پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دی جا سکیں، جو ہماری ثابت قدم قوم کے صبر و استقامت کو مزید مضبوط کریں اور ہمارے محصور و صامد غزہ میں زندگی کی بحالی میں مددگار ثابت ہوں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمارا فلسطینی عوام ایک ایسی نسل کش جنگ، قید، قحط اور تباہی کے طوفان سے گزرا ہے جس نے زندگی کے ہر گوشے کو متاثر کیا ہے۔ ہم سب ان کے زخموں کی گہرائی، ان کی تکالیف اور روزمرہ کے مصائب سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اسی لیے ہم اس مرحلے سے مکمل قومی و انسانی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ گزرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا طریقِ کار شہریوں کی دیکھ بھال، ان کے دکھ درد میں شرکت، ان کی تکلیف کم کرنے اور ان کے صبر و ثبات کو تقویت دینے پر مبنی ہے، اور ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں اسی مقصد کے لیے وقف کریں گے۔

دفتر نے واضح کیا کہ تعاون، نظم و ضبط اور سرکاری و امدادی اداروں کی ہدایات پر فوری عمل درآمد ہی وہ محفوظ راستہ ہے جو خدمات کی فراہمی کے عمل کو تیز اور آسان بنائے گا اور غزہ کی زندگی کو منظم انداز میں بتدریج بحال کرے گا۔ یہ تمام اقدامات اجتماعی مفاد کے تحفظ اور معاشرتی امن و استحکام کے قیام کے لیے ناگزیر ہیں۔

بیان میں فلسطینی عوام کے صبر، قربانی اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم اپنے عوام کے شانہ بشانہ ہیں، ان کے دکھ میں شریک ہیں، ان کی مدد اور اعانت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ان کے لیے خوراک، علاج، پناہ گاہیں اور بنیادی خدمات کی فراہمی میں اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ ہم اپنی انسانی اور قومی ذمہ داریوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور قابض اسرائیل کے ہاتھوں تباہ کیے گئے ہر گھر، ہر گلی اور ہر امید کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے اپنے ایک ٹی وی خطاب میں اعلان کیا کہ دو برسوں سے جاری قابض اسرائیل کی نسل کش جنگ کے بعد ایک مستقل جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan