Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ وزارت داخلہ کا امن و استحکام کے لیے پولیس کی تعیناتی

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کی وزارت داخلہ و قومی سلامتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند گھنٹوں میں ان علاقوں میں تعیناتی کا آغاز کرے گی جہاں سے قابض اسرائیلی فوج نے پسپائی اختیار کی ہے۔ یہ اقدام اس جامع منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد نظامِ زندگی کی بحالی اور اس بدامنی و انتشار کا خاتمہ ہے جو قابض اسرائیل کی دو برسوں سے جاری نسل کش جنگ نے غزہ بھر میں پیدا کی۔

وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری و نجی املاک کا تحفظ کریں، اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے اجتناب برتیں اور سکیورٹی، پولیس و خدماتی اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ امن و سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔ وزارت نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ دنوں میں متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

وزارت نے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے غزہ کے بہادر اور ثابت قدم عوام کی عظیم فتح قرار دیا جنہوں نے قابض اسرائیل کی خون آشام جنگی مشین کا صبر، ایمان اور استقامت سے مقابلہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل کے ہاتھوں ایسے سنگین جرائم سرزد ہوئے جن سے انسانیت شرمسار ہے اور یہ جنگ عصرِ حاضر میں نہتے عوام کے خلاف سب سے بڑی مجرمانہ کارروائی ثابت ہوئی۔

وزارت داخلہ نے اس المناک جنگ میں شہید ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور قابض اسرائیل کی جیلوں میں قید اسیران کی آزادی کے لیے دعا کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کا بہایا گیا خون ہمیشہ قابض اسرائیل اور اس کے پشت پناہوں کی درندگی اور وحشت کا زندہ ثبوت رہے گا، اور یہ خون فلسطینی عوام کے اپنی سرزمین پر حقِ حاکمیت کی سچائی کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ وزارت داخلہ و قومی سلامتی خود بھی قابض اسرائیلی جارحیت کا براہِ راست نشانہ بنی۔ اس کے متعدد اعلیٰ افسران، اہلکار اور کارکنان شہید ہوئے لیکن اس کے باوجود وزارت نے سخت ترین حالات میں اپنے فرائض انجام دیے۔ اس نے عوام کی خدمت، داخلی محاذ کے تحفظ اور قابض دشمن کی جانب سے پھیلائی جانے والی بدامنی کی کوششوں کے مقابلے میں اپنا کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کیا۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس کے تمام ادارے اپنی قومی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے، امن و نظام کی بحالی کے لیے سرگرم رہیں گے اور غزہ میں پائیدار استحکام کے قیام کے لیے تمام فلسطینی طبقوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan