Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ممنوعہ مواد کی آڑ میں محاصرے کو قانونی جواز فراہم کیا جا رہا ہے: حماس

palestine_foundation_pakistan_hamas9

اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. نے چار سال سے محاصرہ زدہ غزہ میں ممنوعہ مواد روکنے کی آڑ میں اسرائیل کی طرف سے امدادی سامان اور بنیادی ضرورت کی اشیا کی ترسیل روکنے کی شدید مذمت کی ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل ممنوعہ مواد کی ترسیل روکنے کی آڑ میں غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے تسلسل اور فلسطین میں اپنے ناجائز تسلط کو طول دینا چاہتا ہے. منگل کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی میں نرمی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، اسرائیل بنیادی ضرورت کی اشیاء کو بھی “ممنوعہ سامان” قرار دے کر امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد معاشی ناکہ بندی کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے. بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل غزہ کی ڈیڑھ ملین آبادی کے خلاف ظالمانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے، اسرائیل کی اس ظالمانہ پالیسی کے مطابق غزہ کے مفلوک الحال شہریوں سے ناروا سلوک کرنے کے نہایت خطرناک نتائج مرتب ہوں گے. بیان میں حماس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جارحیت اور غیر قانونی ہتھکنڈوں کے استعمال کے بجائے غزہ کے تمام بحری اور بری راستے، تمام راہداریاں کھول دے اور شہر میں امدادی سامان کی ترسیل کے سلسلےمیں ممنوعہ اور غیرممنوعہ کی شرائط عائد نہ کرے. حماس نے عالمی برادری اور آزادی کے علمبردار ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے اسرائیل پر دباٶ ڈالیں. واضح رہے کہ حال میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے مختلف اشیاء کی ایک فہرست جاری ہے جس میں موجود تمام اشیاء کی غزہ کو فراہمی ممنوع قرار دی گئی ہے. اسرائیلی وزارت خارجہ کی تیار کردہ فہرست میں غذائی سامان، تعمیرات، گھریلوسامان اور بنیادی ضرورت کی کئی دیگر چیزیں بھی شامل ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan