Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی تعمیر نو کے لیے 52 ارب ڈالر کی ضرورت: اقوام متحدہ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) دفترِ اقوام متحدہ برائے پروجیکٹس سروسز کے ڈائریکٹر خورخی موريرا دا سيلوا نے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد تعمیر نو شروع کرنے کے لیے 52 ارب ڈالر درکار ہیں۔

امریکی ذرائع کے مطابق، خورخی موريرا نے بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے 80 فیصد بنیادی ڈھانچے کو قابض اسرائیل کی بربریت نے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا عمل غزہ کی تعمیر نو کا پہلا اور اہم قدم ہو گا۔

گذشتہ اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ قابض اسرائیل اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے، اور فلسطینی عوام پر مسلسل خونریز جارحیت کر رہا ہے، جبکہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی گئی اپیل اور اس کے مثبت ردعمل کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، قابض اسرائیل نے 4 اکتوبر سنہ2025ء کی صبح سے لے کر 7 اکتوبر سنہ2025ء کی رات تک 230 سے زائد فضائی اور توپ خانے کی بمباری کی، جو شہری آبادی اور بے گھر افراد کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتی رہی، اور واضح اجتماعی قتل عام کیے گئے، جس کے نتیجے میں 118 شہری شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان میں 72 شہید صرف شہر غزہ میں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan