Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دنیا خاموش کیوں , جب غزہ میں بیس ہزار بچے مارے جا چکے :یونیسیف

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ میں قابض اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں بیس ہزار معصوم بچوں کی شہادت پر عالمی برادری کی خاموشی پر اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے ترجمان جیمز ایلڈر نے شدید حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جیمز ایلڈر نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اب تک تقریباً بیس ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں جن میں ایک ہزار نومولود شامل ہیں، اس کے باوجود عالمی ضمیر خاموش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ میں ہر تین میں سے ایک ولادت قبل از وقت ہو رہی ہے اور نوزائیدہ بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت کی سہولیات بری طرح متاثر ہیں۔

یونیسیف ترجمان نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے غذائی اجناس اور نوزائیدہ بچوں کے لیے درکار آکسیجن مشینوں اور حاضنوں کی فراہمی روک دی گئی ہے جس سے شیر خوار بچوں اور ماؤں کی زندگی مزید خطرے میں پڑ گئی ہے۔

جیمز ایلڈر نے کہا کہ اسرائیلی حکام اہلِ غزہ کو، جن میں ہزاروں بچے شامل ہیں، زبردستی جنوبی علاقے کی طرف ہجرت پر مجبور کر رہے ہیں جبکہ شمالی غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کہاں جائیں کیونکہ تمام علاقے غیر محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بار بار کی جبری نقل مکانی نے غزہ کے بچوں میں شدید صدمے اور نفسیاتی اضطراب کو جنم دیا ہے، بہت سے بچے اپنے والدین اور خاندان سے محروم ہو گئے ہیں اور ان کی زندگی خوف و ہراس میں گزر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ غزہ کا مستقبل ایک تعلیم یافتہ نسل سے وابستہ ہے کیونکہ تعلیم ہی ترقی اور بقا کی واحد امید ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan