Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طوفان الاقصیٰ کے دو برس، غزہ میں قابض اسرائیلی نسل کشی جاری

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ میں سرکاری دفتر برائے اطلاعات نے طوفان الاقصیٰ کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک رپورٹ (انفوگرافک) جاری کی ہے جس میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری فلسطینی نسل کشی کی لرزہ خیز تفصیلات اور تباہی و بربادی کے اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ قابض دشمن نے منظم انداز میں غزہ کی ہر شکلِ حیات مٹانے کی کوشش کی۔

سرکاری دفتر کے مطابق غزہ کی 24 لاکھ کی آبادی گذشتہ 730 دنوں سے بدترین نسل کشی، قحط، بھوک، پیاس اور نسلی تطہیر کی صورت میں انسانیت سوز مظالم سہہ رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کا 90 فیصد رقبہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، پورا علاقہ کھنڈر بن چکا ہے۔ یہاں تک کہ قابض اسرائیل نے وہ علاقہ بھی 136 مرتبہ بمباری کا نشانہ بنایا جسے وہ خود “محفوظ انسانی زون” یعنی المواصی کے نام سے ظاہر کرتا رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق قابض اسرائیل نے اب تک غزہ کے 80 فیصد رقبے پر قبضہ جما لیا ہے اور دو لاکھ ٹن سے زائد بارودی مواد اور بم علاقے پر برسائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء اور لاپتا افراد کی تعداد 76 ہزار 639 تک جا پہنچی ہے، جب کہ 1 لاکھ 69 ہزار 583 زخمیوں کو غزہ کے ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

یہ اعداد و شمار اس حقیقت کو آشکار کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کے عوام کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں محض فوجی جنگ نہیں بلکہ منظم نسل کشی اور اجتماعی قتل عام ہیں جن کا مقصد غزہ کو مکمل طور پر مٹا دینا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan