Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

علی برکہ: طوفانِ الاقصیٰ آزادیِ فلسطین کا فیصلہ کن موڑ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے بیرونِ ملک دفتر برائے قومی تعلقات کے سربراہ علی برکہ نے کہا ہے کہ “طوفان الاقصیٰ” جس کی آج دوسری سالگرہ ہے، فلسطینی قوم کی آزادی اور قابض اسرائیلی تسلط سے نجات کے پختہ عزم کا اظہار ہے اور یہ معرکہ فلسطین کی قومی جدوجہد کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا ہے جو پچھلے سات دہائیوں سے جاری ہے۔

علی برکہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم ایک جائز قومی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے، جو ایک نسلی امتیاز پر مبنی قابض نوآبادیاتی ریاست کے خلاف ہے، جو زمین، انسان اور مقدسات کے خلاف اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی تسلط کے خلاف مزاحمت ایک فطری اور جائز حق ہے جسے آسمانی مذاہب اور بین الاقوامی قوانین، خصوصاً اقوام متحدہ کے منشور نے تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “طوفان الاقصیٰ” نے قابض اسرائیل کے ساتھ اس تاریخی تصادم میں ایک اسٹریٹیجک تبدیلی پیدا کی۔ اس نے اس جھوٹے افسانے کو چکنا چور کر دیا کہ صہیونی فوج ناقابلِ شکست ہے، قابض اسرائیل کے سکیورٹی نظام کے قلب پر کاری ضرب لگائی اور فلسطینی مسئلے کو ایک بار پھر عالمی ضمیر کے مرکز میں لا کھڑا کیا۔ ساتھ ہی اس نے ان عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کو بھی بے نقاب کیا جو انسانی حقوق کے نعرے لگاتی ہیں مگر فلسطینیوں کے خون سے تر دھرتی پر ہونے والی درندگی پر خاموش ہیں۔

علی برکہ نے فلسطینی قوم کے صبر و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا — خواہ وہ غزہ کے محصور عوام ہوں، غرب اردن کے مظلوم شہری، بیت المقدس کے محافظ یا مہاجرت اور جلاوطنی کے کیمپوں میں بسنے والے فلسطینی۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی دھڑوں کے درمیان میدان میں قائم اتحاد ہی کسی کامیاب قومی آزادی کی تحریک کی بنیاد ہے، یہی اتحاد آزادی، واپسی اور خودمختاری کی منزل کے قریب ترین راستہ ہے۔

اپنے بیان کے اختتام پر علی برکہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر مسلط نسل کشی اور بھوک کے اس خونی کھیل کو فوری طور پر روکے، غزہ کا محاصرہ ختم کرے، فوری انسانی امداد داخل ہونے دے اور قابض اسرائیلی افواج کو مکمل طور پر غزہ سے واپس بلایا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan