Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا مزاحمتی موقف کو عملی قوت میں بدلنے پر زور

بیروت(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) لبنانی حزب اللہ نے کہا ہےکہ خطے کی سکیورٹی، استحکام اور مستقبل کا دارومدار موقف کے اتفاق، متحدہ زبان اور عرب اور اسلامی ممالک اور ان کے عوام کے باہمی تعاون پر ہے۔

حزب اللہ نے سات اکتوبر کی دوسری برسی کے موقع پر جاری بیان میں، فلسطین اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا عہد نو دوہرایا اور بیت المقدس کی راہ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حزب اللہ نے کہا کہ المعرکہ نے قابض اسرائیل کا اصلی چہرہ بےنقاب کر دیا ہے، چہرہ جو ہر انسانیت کی صفت سے عاری ہے اور جو طاقتور اور متکبر امریکہ کی سرپرستی سے مسلح ہے جو ہر قانون، بین الاقوامی قرار داد اور انسانی لحاظ کو روند ڈالتا ہے۔

حزب اللہ نے فسطین کی مزاحمت اور اس کے انتخاب کے دفاع کے لیے صف بندی کی اپیل کی اور کہا کہ جو بیانات جارحیت کی مذمت کرتے ہیں انہیں ایسی عملی کارروائیوں میں بدلا جائے جو قابض کو روک سکیں کیونکہ یہ قابض صرف طاقت اور مقابلے کی زبان ہی سمجھتا ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس امت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ وجود اس کے سینے میں لگا خنجر ہے، ایک خطرناک سرطانی غدہ جسے بوقتِ ضرورت نکال پھینکا جائے ورنہ یہ جہاں بھی جائے تباہی اور بربادی پھیلا دے گا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ’’یہ عظیم تاریخی موقع تاریخ میں امر رہے گا، وہ قوم جس نے اپنے وطن پر قبضہ کرنے والے ظالم کے خلاف بغاوت کی، لڑائی کی، قربانیاں دیں اور ثابت قدمی دکھائی، اور بحولِ خدا وہ فتح یاب ہو گی کیونکہ وہ فتح کا مستحق ہے، اور فلسطین پورا اپنے لوگوں کو واپس لوٹے گا۔‘‘

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan