Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل : الشیخ عکرمہ صبری کو مسجد اقصیٰ سے بےدخل کیا

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی حکام نے پیر کے روز مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کو تیسری مرتبہ مقدس مقام سے چھ ماہ کے لیے جبری طور پر بے دخل کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

یہ نیا اقدام قابض اسرائیل کی اُس مسلسل پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی شخصیات کو نشانہ بناتا ہے اور مسجد اقصیٰ کے اندر مذہبی و قومی خطاب کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔

شیخ عکرمہ صبری گذشتہ برسوں میں متعدد بار قابض اسرائیل کے جبری فیصلوں اور سکیورٹی اداروں کی طلبیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔ ان تمام کارروائیوں کی بنیادی وجہ ان کا وہ دوٹوک موقف ہے جس میں انہوں نے مسجد اقصیٰ میں قابض اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کی مسلسل دراندازیوں کی مخالفت کی، اور مسلمانوں کے حقِ عبادت اور حرم قدسی شریف میں آزادانہ موجودگی کا بھرپور دفاع کیا۔

واضح رہے کہ سنہ2023ء کے سات اکتوبر سے قابض اسرائیلی فوج امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی کھلی حمایت کے ساتھ غزہ میں فلسطینی آبادی کے خلاف نسل کشی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزارتِ صحتِ فلسطین کے مطابق اب تک دو لاکھ چھتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، دس ہزار کے قریب لاپتا ہیں جبکہ بھوک اور غذائی قلت کے باعث چار سو انسٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں ایک سو چونہتر معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan