Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ :تباہ کن حالات کے باوجود، انروا زندگی بچانے والی امداد جاری

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اور ورکس ایجنسی “انروا” نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ اور قحط کے باوجود تباہ کن حالات میں بھی تقریباً بیس لاکھ فلسطینیوں کو زندگی بچانے والی امداد اور بنیادی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

یہ بیان انروا کی جانب سے جاری اُس رپورٹ میں سامنے آیا ہے جو جنوری سنہ2025ء سے لے کر اب تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس کی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انروا غزہ شہر میں قحط اور پورے محصور علاقے میں جاری غیر انسانی حالات کے دوران بنیادی طبی نگہداشت فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

ادارے کے مطابق، انروا کے ایک ہزار سے زائد طبی اہلکار اس وقت غزہ کے مختلف حصوں میں چھ کلینک اور بیس طبی مراکز چلا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صرف ستمبر کے دوران انروا کے عملے نے ساٹھ پناہ مراکز میں تقریباً چورانوے ہزار بے گھر فلسطینیوں کی موجودگی کی تصدیق کی۔

اقوامِ متحدہ کی اس ایجنسی نے اپنے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: “ہم انتہائی تباہ کن حالات میں کام کر رہے ہیں، مگر اس کے باوجود اپنی پوری توانائی صرف کر کے ضرورت مندوں تک خدمات پہنچا رہے ہیں۔”

انروا نے واضح کیا کہ وہ اپنی شدید مالی بحران کے باوجود خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اور کئی بار خبردار کر چکی ہے کہ اگر عالمی برادری نے فوری مدد فراہم نہ کی تو غزہ کے پناہ گزینوں کی انسانی حالت مزید ابتر ہو جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے کے پاس اس وقت اردن اور مصر میں موجود اپنے گوداموں میں اتنا غذائی ذخیرہ موجود ہے جو کم از کم تین ماہ تک غزہ کے شہریوں کی ضروریات پوری کر سکتا ہے، لیکن قابض اسرائیل کی جانب سے سرحدی گذرگاہوں کی بندش کے باعث یہ امداد غزہ تک نہیں پہنچ پا رہی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan