Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسپین کا اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت جانے کا اعلان

میڈریڈ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسپین کے وزیرِ داخلہ فرناندو گرانڈی مارلاسکا نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایک اہم پیشگی اقدام کے طور پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر قابض اسرائیل کے حملے کے خلاف باضابطہ شکایت دائر کرے گا۔

وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں کسی شخص پر حملہ یا اس کی گرفتاری بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے تحت آزادی سے محروم کرنے کے مترادف جرم ہے۔

اتوار کے روز انتیس (29) بین الاقوامی کارکن، جو اسطولِ صمود کے ساتھ غزہ کا محاصرہ توڑنے جا رہے تھے، قابض اسرائیلی افواج کے حملے اور حراست کے بعد ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ پہنچے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق، کئی ہسپانوی کارکنوں نے بتایا کہ انہیں قابض اسرائیل میں “جسمانی اور نفسیاتی بدسلوکی” کا نشانہ بنایا گیا۔

اسطول کے ایک رکن رافائیل بوریگو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہماری حراست کے دوران جسمانی اور ذہنی اذیت کا سلسلہ دن رات جاری رہا۔ ہمیں مارا پیٹا گیا، زمین پر گھسیٹا گیا، آنکھوں پر پٹیاں باندھ دی گئیں اور ہاتھ پاؤں باندھ کر قید کر دیا گیا۔”

قابض فورسز کی جانب سے بدزبانی اور تشدد

اسپین کے وزیرِ خارجہ خوسے مانوئیل الباریس نے کاتالونیا ریڈیو کو بتایا کہ قابض اسرائیل میں قید ہسپانوی شہریوں کی رہائی متوقع ہے اور ان کی وطن واپسی پیر کے روز ہوگی۔

اسپین کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں الباریس نے کہا کہ حکومت روزانہ اس بات کی نگرانی کرے گی کہ قید کارکنوں کو خوراک، پانی اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں یا نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میڈرڈ حکومت نے قابض اسرائیل کو باقاعدہ طور پر مطلع کیا ہے کہ ان میں سے کچھ شہری ہسپانوی پارلیمان کے ارکان ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح کی سفارتی ضمانتیں حاصل ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہآرتس کے مطابق، عدالت میں پیش ہونے والے کئی کارکنوں نے بیان دیا کہ انہیں قابض اسرائیلی پولیس کی طرف سے بدزبانی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق، کارکنوں نے مزید بتایا کہ انہیں پانی سے محروم رکھا گیا اور وکیل سے مشاورت کے حق سے بھی انکار کر دیا گیا۔

گذشتہ بدھ کی شام قابض اسرائیلی حکام نے اسطولِ صمود کی بیالیس (42) کشتیوں کو بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کی سمت جاتے ہوئے روک لیا اور سینکڑوں غیرملکی کارکنوں کو گرفتار کر کے جنوبی علاقے میں قائم کتسیعوت جیل منتقل کیا۔ بعدازاں جمعے کے روز ان کی جبری ملک بدری کا آغاز کر دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan