Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس: جماعت کے یومِ تاسیس پر مبارکباد، مزاحمت کے عزم کی تجدید

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی قیادت نے اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ اور جماعت کے سیاسی دفتر کے تمام اراکین کو جماعت کے اڑتیسویں یومِ تاسیس کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ حماس نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ جہاد اسلامی کی یہ تاریخی انقلابی تاسیس فلسطینی قومی تحریک میں ایک اہم سنگِ میل اور ہمہ گیر مزاحمت کے فروغ میں ایک عظیم پیش رفت ثابت ہوئی، جس کا مقصد ہماری قوم کے آزادی اور واپسی کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنا ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور تعلقاتِ کے شعبے کے سربراہ حسام بدران نے اس موقع پر جاری بیان میں کہا کہ جہاد اسلامی کے ااڑتیسویں یومِ تاسیس کی یہ مبارک گھڑیاں ہمیں سات اکتوبر سنہ2023ء کے عظیم الشان طوفان الاقصیٰ کی یاد بھی تازہ کرتی ہیں، جب فلسطینی مزاحمت نے قابض اسرائیلی دشمن کو زبردست جھٹکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم قائدین اور شہداء پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے جہاد اسلامی کی بنیاد رکھی، جن میں شہید ڈاکٹر فتحی شقاقی، شہید ڈاکٹر رمضان شلح اور شہداء، اسیران اور زخمیوں کا وہ پوری قافلہ شامل ہے جنہوں نے آزادی کی راہ میں اپنی جانیں قربان کیں۔

حسام بدران نے اس بات پر بھی فخر کا اظہار کیا کہ سرایا القدس اور القسام بریگیڈز سمیت تمام فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے دشمن کے خلاف میدانِ عمل میں شانہ بشانہ لڑ کر مزاحمتی اتحاد کی روشن مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ کی معرکہ آرائی میں غزہ کے دل سے اٹھنے والی اس مزاحمت نے قابض دشمن کو ہلا کر رکھ دیا اور امت کو مزاحمت کی طاقت پر یقین دلا دیا۔

انہوں نے اس موقع پر حماس، جہاد اسلامی اور تمام فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان وحدت اور باہمی ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد برقرار رہے گا، مضبوط اور مستحکم ہوگا، یہاں تک کہ ہماری سرزمین اور مقدسات قابض اسرائیلی نجاست سے پاک ہوں، ہمارا عوام اپنی سرزمین پر فاتحانہ انداز میں لوٹے اور اپنی آزاد ریاست قائم کرے جس کی دائمی اور ابدی دارالحکومت القدس ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan