Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا حماس کے اقدام کا خیرمقدم

مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) کے وزرائے خارجہ نے اتوار کے روز حماس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے پر مثبت ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے، جس کا مقصد غزہ پر قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ اور تمام قیدیوں، زندہ یا شہید، کی رہائی ہے۔

ان وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں صدر ٹرمپ کی اس اپیل کو سراہا کہ قابض اسرائیل فوری طور پر غزہ پر بمباری روکے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرے۔ وزرائے خارجہ نے کہا کہ یہ پیش رفت غزہ میں مکمل اور پائیدار فائر بندی کے لیے ایک حقیقی موقع فراہم کرتی ہے، جو اہلِ غزہ کی سنگین انسانی حالت کو بہتر بنانے کی سمت اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

بیان میں حماس کی جانب سے غزہ کے انتظام کو ایک عبوری فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے کی پیشکش کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبے کے تمام پہلوؤں پر فوری مذاکرات شروع کیے جائیں تاکہ اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر اتفاق ہو سکے۔

مزید کہا گیا کہ تمام ممالک ایک مشترکہ عزم کے ساتھ اس منصوبے کے نفاذ اور غزہ پر جاری جنگ کے فوری خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ بیان میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ انسانی امداد بلا کسی رکاوٹ کے غزہ تک پہنچائی جائے، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی تمام کوششوں کو روکا جائے، شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے، قیدیوں کو رہا کیا جائے اور فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے دی جائیں تاکہ مغربی کنارے اور غزہ کا انتظام متحد ہو سکے۔

وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ خطے میں ایک جامع اور پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب قابض اسرائیل غزہ سے مکمل طور پر دستبردار ہو، تباہ شدہ غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے اور ایک منصفانہ دو ریاستی حل کی راہ ہموار ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan