Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس : ہتھیار ڈالنے سے متعلق جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اتوار کی شب ان جھوٹے اور گمراہ کن دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے جو بعض ذرائع ابلاغ نے اس کے ہتھیار ڈالنے کے مؤقف کے حوالے سے نشر کیے تھے۔

حماس کے رہنما محمود مرداوی نے مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول اپنے بیان میں واضح کیا کہ “یہ دعوے سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جنہیں ایک غیر ذمہ دار ٹی وی چینل اور چند دیگر میڈیا اداروں نے نشر کیا۔ ان کا مقصد جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے حماس کے مؤقف کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا اور عوامی رائے کو گمراہ کرنا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “جو کچھ نشر کیا گیا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ یہ سب افواہیں صرف تحریک کے اصولی اور ثابت قدم مؤقف کو مسخ کرنے اور عوام میں انتشار پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔”

محمود مرداوی نے تمام ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ خبریں نشر کرتے وقت درستگی اور دیانت داری سے کام لیں اور نامعلوم یا مشکوک ذرائع پر مبنی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

انہوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ حماس سے متعلق معلومات صرف اس کی بااعتماد اور سرکاری ذرائع سے حاصل کریں تاکہ حقائق مسخ نہ ہوں اور دشمن کے پروپیگنڈے کو ناکام بنایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan