Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ : نئی جارحیت ، عبدالعال خاندان کے 17 افراد شہید، 15 لاپتا، 40 زخمی

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی شام غزہ شہر کے مشرقی علاقے التفاح میں عبدالعال خاندان کے رہائشی علاقے کو بمباری کا نشانہ بنا کر ایک اور ہولناک قتل عام کر دیا۔ تازہ اسرائیلی حملے میں کم از کم 17 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 7 معصوم بچے شامل ہیں، جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور 15 سے زیادہ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ قابض اسرائیلی طیاروں نے یافا اسٹریٹ پر واقع عبدالعال خاندان کے مکانات پر کئی میزائل داغے جس سے پورا رہائشی بلاک زمین بوس ہو گیا۔ شہید ہونے والے بچوں کی عمریں صرف دو ماہ سے آٹھ برس کے درمیان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیمیں اب بھی ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مگر ملبے کی موٹائی اور تباہی کی شدت نے کارروائیوں کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔

اس سے قبل غزہ کے مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بمباری روکنے کی اپیل کے باوجود صرف 16 گھنٹوں کے دوران 59 فضائی اور زمینی حملے کیے۔ ان حملوں میں کثیف آبادی والے علاقے، بازار، سڑکیں اور عوامی سہولتیں تباہ کر دی گئیں۔

مرکز نے کہا کہ قابض اسرائیلی افواج کی یہ کارروائیاں واضح طور پر جنگی جرائم اور نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں۔ صہیونی حکومت عالمی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے کھلے عام اجتماعی قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، اور امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک کی سیاسی و عسکری سرپرستی سے اسے مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیل کا امریکی صدر کی اپیل کو کھلم کھلا مسترد کرنا اس کی بڑھتی ہوئی ہٹ دھرمی اور بین الاقوامی برادری کی رائے عامہ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ دنیا بھر کی بڑھتی ہوئی آوازوں کے باوجود اسرائیلی جارحیت نہ صرف جاری ہے بلکہ شدت اختیار کر چکی ہے۔

انسانی حقوق مرکز نے واضح کیا کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب غزہ کا علاقہ مکمل ناکہ بندی، غذائی قلت، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور لاکھوں شہریوں کی جبری نقل مکانی کے باعث بدترین انسانی بحران سے دوچار ہے۔ بجلی، پانی اور نکاسی آب کا نظام تقریباً مفلوج ہو چکا ہے جب کہ ہسپتال شدید دباؤ اور ادویات کی قلت کے باعث سانسیں لے رہے ہیں۔

رپورٹ میں بین الاقوامی برادری کو یاد دلایا گیا کہ شہری آبادی اور سول تنصیبات پر حملے بین الاقوامی انسانی قوانین، خصوصاً جنیوا کنونشنز، کے تحت قطعی ممنوع ہیں۔ عالمی برادری کی خاموشی دراصل قابض اسرائیل کو مزید درندگی پر آمادہ کر رہی ہے۔

مرکز نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے فوری طور پر قابض اسرائیل کی نسل کشی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں، اس کے جرائم کی تحقیقات تیز کی جائیں اور ان تمام ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جن کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan