Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بن گویر کی دھمکی اخلاقی، سیاسی انحطاط: حماس

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ فاشسٹ صہیونی وزیر ایتمار بن گویر کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کے بین الاقوامی کارکنوں کی حراست گاہ پر دھاوا بولنا، ان کو دھمکانا اور ان کی توہین کرنا قابض صہیونی مجرم قیادت کے تکبر، درندگی اور اخلاقی و سیاسی پستی کا عکاس ہے۔ یہ ایک ناکام کوشش ہے جس کے ذریعے وہ نہتے یکجہتی کارکنوں پر رعب جمانے کا تاثر دینا چاہتا ہے، ایسے وقت میں جب اس کا فاشزم پر مبنی قبضہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی سے دوچار ہے۔

اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ بن گویر کا ان بین الاقوامی کارکنوں کو محض اس لیے “دہشت گرد” کہنا کہ وہ ہمارے غزہ کے بچوں اور عوام کے لیے دودھ اور غذائی سامان لے کر آ رہے تھے، جبکہ ہمارا بے گناہ عوام اجتماعی نسل کشی اور بھوک کے منصوبہ بند جرم کا نشانہ ہے، اس پر عالمی اور بین الاقوامی اداروں کو سخت مذمت کرنی چاہیے۔ حماس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قابض صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالے تاکہ ان کارکنوں کو فوراً رہا کیا جائے۔

حماس نے ان کارکنوں کی جانب سے بن گویر کے سامنے ڈٹ جانے اور “فلسطین زندہ باد” کا نعرہ بلند کرنا اپنے فخر اور اعتزاز کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جرات مندانہ اقدام ان کے موقف کی عظمت اور ان کے انسانی پیغام کی بلندی کو اجاگر کرتا ہے۔

حماس نے دنیا بھر کی عوام اور سول سوسائٹی کو دعوت دی کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کریں، بائیکاٹ کی مہمات کو مزید مضبوط بنائیں اور قابض صہیونی ریاست کو تنہا کریں تاکہ اس کا ظلم رکے اور غزہ کی سرزمین پر جاری اجتماعی نسل کشی کا خاتمہ ہو۔

گذشتہ روز قابض اسرائیلی افواج نے ایک بڑی بحری قزاقی کارروائی کرتے ہوئے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تقریباً 40 کشتیوں کو نشانہ بنایا جو انسانی ہمدردی کے تحت غزہ کے عوام کے لیے سامان لے کر بین الاقوامی پانیوں سے گزر رہی تھیں۔ قابض صہیونی فوج نے ان یکجہت کاروں کو گرفتار کر لیا اور جہازوں کو زبردستی اسدود کی بندرگاہ منتقل کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan