Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ :بھوک سے مزید دو فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 457

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید دو فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ یوں غزہ میں بھوک اور قحط سے شہادت پانے والوں کی مجموعی تعداد 457 ہو گئی ہے جن میں 152 بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق عالمی ادارے “IPC” کی جانب سے غزہ میں قحط کی باضابطہ حالت کے اعلان کے بعد سے اب تک 179 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 37 بچے شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی حکام نے 2 مارچ سے غزہ کی تمام گزرگاہیں مکمل طور پر بند کر رکھی ہیں اور انسانی ہمدردی کی کسی بھی قسم کی امداد کو داخلے سے روک دیا ہے جس کے نتیجے میں پورا محاصرہ زدہ علاقہ قحط میں دھکیل دیا گیا ہے۔ حالانکہ سرحدوں پر امدادی ٹرکوں کے قافلے تاحال کھڑے ہیں۔

قابض صہیونی انتظامیہ نے تقریباً ایک ماہ قبل معمولی مقدار میں امدادی سامان داخل کرنے کی اجازت دی تھی مگر یہ مقدار بھوک سے بلبلاتے لاکھوں فلسطینیوں کی کم از کم ضروریات بھی پوری کرنے سے قاصر ہے۔ نتیجتاً غزہ میں قحط اور بھوک سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan