Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ :صہیونی درندگی کے شہداء کی تعداد 66 ہزار 288 تک پہنچ گئی

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی بمباری اور حملوں کے نتیجے میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 227 زخمی ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ شہداء اور زخمیوں کی ایک بڑی تعداد تاحال ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑی ہے جہاں ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں صہیونی جارحیت کے باعث پہنچنے سے قاصر ہیں۔

وزارت نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیلی فوج کے جاری عدوان کی مجموعی شہداء کی تعداد بڑھ کر 66 ہزار 288 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 165 ہو گئی ہے، یہ سلسلہ سات اکتوبر سنہ2023ء سے شروع ہوا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ 18 مارچ سنہ2025ء سے آج تک 13 ہزار 420 فلسطینی شہید اور 57 ہزار 124 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صرف امداد کی تلاش میں شہید ہونے والے 15 فلسطینیوں کی لاشیں اور 80 زخمی ہسپتال پہنچائے گئے۔ اس طرح روٹی، پانی اور زندگی کی بنیادی ضرورت کی تلاش میں جان دینے والے شہداء کی مجموعی تعداد 2 ہزار 597 اور زخمیوں کی تعداد 19 ہزار 54 سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت صحت نے شہداء اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عزیزوں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر درج کرائیں تاکہ سرکاری ریکارڈ میں تمام شہداء اور زخمیوں کا اندراج مکمل کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan