Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی وزراء خارجہ رواں ماہ غزہ کا دورہ کریں گے

palestine_foundation_pakistan_european-union

ہسپانوی وزیراعظم جوسیہ لوئس روڈریگوذ ذیپاتیرو نے کہا ہے کہ یورپ یونین کے مختلف ممبر ممالک ہسپانیہ، فرانس اور اٹلی سمیت متعدد دیگر ملکوں کے وزراء خارجہ رواں ماہ غزہ کی پٹی کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کا مقصد گذشتہ چار برس سے معاشی ناکہ بندی کے شکار غزہ کے شہریوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے.
پیر کے روز میڈریڈ میں شامی صدر بشارالاسد کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو مرحلہ وار ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ اسرائیل اپنے اس وعدے کو ایفا کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کرے گا.
ایک سوال پر ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں ادویات اور اشیائے خورونوش کی شدید قلت کا انہیں احساس ہے اور وہ امدادی سامان کو بغیر کسی روک تھام کے غزہ لے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں.
جوسیہ لوئیس نے مزید کہا کہ ان کا ملک یورپی یونین ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کےتعاون سے غزہ کی براہ راست تعمیر نو چاہتا ہے، اس سلسلے میں تمام دیگر یورپی ممالک کو بھی تعاون کا ہاتھ بڑھانا ہو گا.
انہوں نے کہا کہ یورپی وزراء کے دورہ غزہ سے واپسی پر26 جولائی کو میڈریڈ میں یورپی یونین کا اہم اجلاس ہو گا جس میں غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھائے جانے اور امدادی سامان کی غزہ ترسیل کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan