غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ میں ایک سکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ مزاحمت سے وابستہ ایک سکیورٹی فورس نے رفح کے مشرقی علاقے میں غدار یاسر ابو شباب کے ٹھکانے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اس کے کرائے کے غداروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان میں کئی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق “رادع” فورس کے مجاہدین نے ابو شباب کے غداروں کے اڈے پر دھاوا بولا جو قابض اسرائیلی فوج کی براہ راست سرپرستی اور سکیورٹی میں وہاں سرگرم تھے۔
فورس نے ایک برق رفتار اور نہایت خطرناک آپریشن میں ان غدار عناصر کے ساتھ آمنے سامنے جھڑپ کی اور انہیں جانی نقصان پہنچایا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ “رادع” فورس کے جوان کامیابی کے ساتھ اپنے ٹھکانے پر واپس لوٹ آئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی ٹینکوں کے پیچھے چھپنے سے بھی غداروں کو تحفظ نہیں مل سکتا۔