Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ٹرمپ کا غزہ سے متعلق منصوبہ خامیوں سے بھرا ہے: مصر

قاہرہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ “ٹرمپ کا غزہ کے حوالے سے تجویز کردہ منصوبہ کئی خامیوں کا شکار ہے جنہیں بھرنے کی ضرورت ہے”۔

انہوں نے یہ بات فرانسیسی انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل ریلیشنز میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بدر عبدالعاطی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کے بارے میں منصوبہ اب بھی متعدد پہلوؤں پر مزید بات چیت کا متقاضی ہے، خاص طور پر حکمرانی اور سکیورٹی کے معاملات پر بات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم انتہائی محتاط ہیں اور اس وقت حماس کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان کے ردعمل کو جان سکیں کہ وہ اس منصوبے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں”۔

مصری وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ قاہرہ، قطر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر حماس کو اس منصوبے کو قبول کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ان سے ملاقات کرتے ہیں، قطر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہیں اور ترکیہ میں اپنے ساتھیوں سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ حماس کو مثبت جواب دینے پر آمادہ کیا جا سکے”۔

بدر عبدالعاطی نے متنبہ کیا کہ “اگر حماس نے ٹرمپ کا منصوبہ رد کر دیا تو حالات نہایت سخت اور پیچیدہ ہو جائیں گے اور مزید کشیدگی کا خدشہ ہے”۔

تاہم انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ مصر کسی بھی صورت میں غزہ کے عوام کو بے دخل ہونے نہیں دے گا۔ ان کے بہ قول “اہل غزہ کو بے دخل کرنا دراصل فلسطینی قضیہ کو ختم کرنے کے مترادف ہوگا، اور مصر اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گا”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan