Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لازارینی: غزہ معاہدے میں بچوں کی تعلیم لازمی

غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں بچوں کی تعلیم کو جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کا بنیادی حصہ بنایا جانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کی جنگ کے خاتمے کے کسی بھی معاہدے میں بچوں کی تعلیم کو شامل کرنا ضروری ہے تاکہ ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ بچے، جو مسلسل تیسرے سال تعلیم سے محروم ہیں، امید کی کوئی کرن دیکھ سکیں۔

لازارینی نے کہا کہ ان بچوں کو دوبارہ تعلیم کی طرف لوٹانا ایک اجتماعی ترجیح ہونی چاہیے تاکہ دیرپا امن اور پائیدار استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انروا کے قابل اور تجربہ کار عملے کے باعث ایجنسی کے پاس وہ صلاحیت، ڈھانچہ اور مہارت موجود ہے جو جنگ سے تباہ حال غزہ میں اگر جنگ بندی ہو جائے تو تدریجی طور پر باضابطہ تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کر سکتی ہے۔

لازارینی نے بتایا کہ جنگ سے پہلے انروا کی سکولوں میں، جو اقوام متحدہ کے زیر انتظام تھیں، تین لاکھ سے زائد فلسطینی بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

انہوں نے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ انروا کی ذمہ داریوں اور اس کے کام کی بقا کے لیے بھرپور تعاون کریں تاکہ ایجنسی فلسطینی بچوں کی زندگی اور مستقبل میں مثبت اور عملی فرق پیدا کرتی رہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا گیا تو وہ استحصال اور انتہا پسندی کا آسان شکار بن سکتے ہیں۔

اپنے بیان کے اختتام پر لازارینی نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ “ابھی فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan