Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غاصب یہودیوں نے الخلیل میں فصلیں تباہ کر ڈالیں

palestine_foundation_pakistan_palestine-agricutlure

مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں غاصب مسلح یہودیوں نے فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر متعدد حملے کیے اور درجنوں ایکٹر کھڑی فصلیں تباہ کر دیں۔ الخلیل کے مشرقی علاقے ’’بویرہ‘‘ میں درختوں اور فصلوں کو نذر آتش کرنے والے صہیونیوں کو اسرائیلی فوج نے بھرپور مدد فراہم کی۔ یہودی آباد کاری کے خلاف کام کرنے والے مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو صہیونی جارحیت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ سے لیس انتہا پسند یہودیوں نے رات گئے سلطان خاندان سے تعلق رکھنے والے گھرانے کی زرعی اراضی پر دھاوا بولا اور فصلوں کو اکھاڑنا شروع کر دیا جس پر خاندان کے افراد نے ان پر قابو پانے کے لیے کالونی کے رہائشیوں کو مدد کے لیے پکارا۔ تاہم موقع پر موجود اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے اہل علاقہ کو غاصب یہودیوں کے قریب آنے جانے سے روک دیا اور یہودیوں نے اپنی انتہا پسندانہ کارروائی جاری رکھی جس میں بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو نقصان پہنچا بالخصوص زیتون اور انگور کے کئی درخت اکھاڑ پھینکے گئے۔ اسی دوران غاصبوں نے زرعی اراضی کو آگ بھی لگا دی جس کی وجہ سے دعنا اور جابر گھرانوں کی درجنوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں اور انگور کے درخت جل گئے۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ ’’بویرہ‘‘ کے علاقے پر صہیونی یہودیوں کی جارحانہ کارروائیاں آئے روز کا معمول بن چکی ہیں، اسرائیلی فوج کی مدد سے یہ یہودی اب تک بڑے پیمانے پر اہل علاقہ کی اراضی اور مملوکہ اشیا کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan