Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ : مزاحمت کاروں کا بڑا حملہ، کئی قابض فوجی جھنم واصل

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کی مزاحمت نے قابض اسرائیلی فوج پر ایک منظم گھات لگا کر کاری ضرب لگائی جس کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی ہلاک اور گیارہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں دشمن کی کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ قابض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اس کارروائی کو “انتہائی سنگین واقعہ” قرار دیا۔

صہیونی آبادکاروں کے پلیٹ فارمز پر شائع خبروں کے مطابق غزہ شہر میں مجاہدین کے تیار کردہ اس گھات میں دشمن فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ کارروائی میں ایک صہیونی ٹینک تباہ ہوا، ایک D9 بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا اور پہلے حملے کے مقام پر پہنچی امدادی ٹیم کو بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

آبادکاروں کے ذرائع نے اس واقعے کو “گاڑیوں کا قتل عام” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مزاحمت نے دو نمر بکتر بند گاڑیوں، ایک میرکافا ٹینک اور دو D9 بلڈوزروں کو اینٹی ٹینک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ سبھی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور صہیونی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، اس حملے کے بعد غزہ شہر کے نصر محلے کے شمال میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ قابض فوج مسلسل فضا سے فائرنگ کر رہی ہے اور ہیلی کاپٹرز سے دھوئیں کے بم پھینکے جا رہے ہیں تاکہ اپنی پسپائی کو چھپایا جا سکے۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمت 7 اکتوبر سنہ2023ء سے اپنے عوام اور مقدسات کے دفاع کی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے اور قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت اور اجتماعی نسل کشی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔

آج پیر کو القسام بریگیڈز، سرايا القدس اور شہید ابو علی مصطفی بریگیڈز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کے اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایک سلسلہ وار کارروائیوں کا اعلان بھی کیا ہے، بالخصوص غزہ شہر میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan