Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ سے محض تین دن کی مسافت پر

اسرائیلی محاصرہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  توڑنے کے لیے رواں دواں عالمی ’’ الصمود فلوٹیلا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے محض تین یا چار دن کی مسافت پر ہے اور اگلے دو دن میں ’’انتہائی خطرناک علاقے‘‘ میں داخل ہو جائے گا۔

الصمود فلوٹیلاکے مراکشی ونگ نے فیس بک پر بتایا کہ ’’ہمارے دو مرکزی جہاز اوہوایلا اور اول ان غزہ سے صرف 366 ناٹیکل میل (589 کلومیٹر) کی دوری پر ہیں اور ان کی متوقع آمد تین سے چار دن میں ہے‘‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’’ الصمود فلوٹیلا‘‘ مسلسل پھیل رہا ہے اور اب اس میں دو مزید کشتیوں کے شامل ہونے سے جہازوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ صرف دو دنوں کے بعد یہ بیڑا انتہائی خطرناک سمندری علاقے میں داخل ہو جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ’’ہمارا عزم فولادی ہے مگر اس وقت اعلیٰ ترین سطح کی بیداری اور عالمی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ نسل کشی روکیں۔ اپنی نگاہیں غزہ پر جمائے رکھیں‘‘۔

گذشتہ جمعہ کو گلوبل الصمود فلوٹیلا کے مراکشی ونگ نے انکشاف کیا تھا کہ اس کی کشتیوں پر ایک ہفتے کے اندر دوسری بار نامعلوم فوجی طیارے پرواز کر چکے ہیں، یہ واقعہ یونان کی سمندری حدود میں پیش آیا۔

دنیا بھر سے آنے والی یہ درجنوں کشتیوں پر امدادی سامان لادا گیا ہے، خصوصاً طبی سامان، تاکہ قابض اسرائیل کے ظالمانہ محاصرے کو توڑا جا سکے۔

ان جہازوں پر 40 ممالک اور کئی براعظموں سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد شہری کارکن اور متضامن موجود ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کشتیوں کا ایک بیڑا اکٹھے غزہ کی سمت بڑھ رہا ہے۔ غزہ وہ محصور علاقہ ہے جہاں تقریباً 24 لاکھ فلسطینی بستے ہیں اور جسے قابض اسرائیل نے پچھلے اٹھارہ برسوں سے مسلسل قید خانے میں بدل رکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan