Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی جنگی طیاروں کی جنوبی لبنان پر وحشیانہ بمباری

بیروت(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے اتوار کی شام جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر جارحانہ فضائی حملے کیے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے سهل الميدنہ کے کناروں، کفررمان اور الجرمق کے درمیانی علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

اسی دوران ایک اسرائیلی ڈرون نے بلدہ حومین الفوقا میں ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ حملے اس حقیقت کو ایک بار پھر عیاں کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل نہ صرف غزہ اور فلسطین بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے تاکہ اپنی درندگی اور گریٹر اسرائیل کے مذموم منصوبے کو آگے بڑھا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan