Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اٹلی نے جنگی جہاز ’ ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ کے ساتھ بھیجنے کا اعلان

اٹلی (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) کے وزیر دفاع گوئیڈو کروزیتو نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت ایک اور بحری جنگی جہاز بھیج رہی ہے جو عالمی امدادی بیڑے ’’ گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ کے ساتھ شریک ہو کر غزہ پہنچنے کی کوشش کرے گا۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب اس بیڑے پر ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا۔

’’صمود فلوٹیلا‘‘ میں تقریباً پچاس سول کشتیاں شامل ہیں جو غزہ پر قابض اسرائیل کے مسلط کردہ ظالمانہ بحری محاصرے کو توڑنے اور اہلِ غزہ تک فوری امداد پہنچانے کے مشن پر ہیں۔ اس قافلے میں سرگرم کارکن، وکلاء اور مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات شامل ہیں جن میں ماحولیاتی تحریک کی معروف سویڈش کارکن گریتا تونبرگ بھی شامل ہیں۔

وزیر دفاع کروزیتو نے اطالوی ایوانِ نمائندگان سے خطاب میں کہا کہ ہم نے پہلے ہی ایک جہاز بھیجا ہے اور دوسرا جہاز بھی راستے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

اطالوی جنگی جہاز بدھ کے روز روانہ کیا گیا تھا، اس سے کچھ ہی گھنٹے قبل بیڑے کو یونانی جزیرہ ’’جاوڈوس‘‘ سے تقریباً تیس میل دور بین الاقوامی پانیوں میں صہیونی ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا۔ ان ڈرونز سے آواز پیدا کرنے والے بم اور جسم کو جلا دینے والا کیمیائی پاؤڈر پھینکا گیا جس سے کارکنوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔

’’ صمود فلوٹیلا‘‘ کی انتظامیہ نے قابض اسرائیل کو اس وحشیانہ حملے کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔ تاہم قابض اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس الزام کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے حسبِ سابق یہ موقف دہرایا کہ امدادی سامان ایک اسرائیلی بندرگاہ پر اتارا جائے تاکہ وہ اسے غزہ منتقل کرے۔ اس بیان میں یہ بھی دھمکی دی گئی کہ اگر بیڑا اپنی موجودہ حکمتِ عملی پر قائم رہا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ادھر ہسپانوی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بیڑے کے تحفظ کے لیے اپنی ایک فوجی بحری جہاز روانہ کر رہی ہے۔

کروزیتو نے کارکنوں کو خبردار کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے محاصرے کو توڑنے پر بضد نہ رہیں اور اطالوی تجویز قبول کر لیں جس کے مطابق امداد قبرص اور یروشلم کی لاطینی پادری قیادت کے حوالے کی جائے جو بعد میں اسے پہنچانے کی ذمہ دار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے شہری دیگر ممالک کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوئے تو ہم ان کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

جمعرات کی صبح ’’ صمود فلوٹیلا‘‘ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ان کی کشتیاں یونان کے علاقائی پانیوں میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت بیڑے کو درمیانے درجے کے ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ آئندہ چند گھنٹوں میں بین الاقوامی پانیوں کی طرف بڑھیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan