Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں خون کی بوتلوں اور لیبارٹری سازوسامان کی شدید قلت

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی ہسپتالوں میں خون کی بوتلوں اور لیبارٹری سازوسامان کی شدید قلت کے باعث بلڈ بینکوں کی خدمات مکمل طور پر بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔

وزارت صحت نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ لیبارٹریز میں استعمال ہونے والی اشیاء کی شدید کمی نے بحران کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جبکہ خون اور اس کے اجزاء کی شدید قلت صورتحال کو نہایت سنگین بنا رہی ہے۔

وزارت کے مطابق جب تک لیبارٹری کے ضروری آلات دستیاب نہیں ہوں گے خون یا اس کے اجزاء کو وصول یا منتقل کرنا ممکن نہیں، جس کے باعث ہسپتالوں کے اہم شعبوں میں ہنگامی ضرورت پوری نہیں ہو پا رہی اور زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ لیبارٹری ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

وزارت صحت پہلے ہی بتا چکی ہے کہ غزہ میں روزانہ کم از کم 350 خون کی بوتلوں کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر ان زخمیوں کے لئے جو شدید نوعیت کے زخموں کے باعث فوری اور اضافی خون کی منتقلی کے محتاج ہوتے ہیں۔

غزہ کا شعبہ صحت انتہائی ابتر حالات سے دوچار ہے۔ ہسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں، ادویات اور ضروری سامان کی شدید قلت ہے۔ یہ سب کچھ قابض اسرائیل کی اُس منظم جنگ کا حصہ ہے جس میں براہ راست طبی سہولیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہسپتالوں اور طبی مراکز پر بمباری کی جا رہی ہے اور آلات و ایندھن کی فراہمی روک دی گئی ہے تاکہ طبی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو جائے۔

یہ تشویشناک انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیل کا غزہ پر وحشیانہ حملہ قریب دو برس سے جاری ہے اور سخت ترین محاصرے کے ساتھ عالمی برادری مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جو مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ڈھائے جانے والے جرائم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر چشم پوشی کے مترادف ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan