Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قابض اسرائیل کا جاسوس گرفتار

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ میں امن و امان کے محافظ ادارہ “امن مقاومت” نے اعلان کیا ہے کہ ایک خطرناک آپریشن کے دوران قابض اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امن مزاحمت نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ گرفتار شخص سے سنگین نوعیت کے اعترافات لیے گئے ہیں تاہم سکیورٹی اور سماجی وجوہات کی بنا پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

تحقیقات کے مطابق قابض اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے اس جاسوس کو کئی مشن سونپ رکھے تھے، جن میں پناہ گزین مراکز اور ان میں قائم خیموں کی تصویریں لینا، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کھڑی گاڑیوں کی نگرانی کرنا، فلسطینی مزاحمتی قیادت اور مطلوب افراد کے خاندانوں کی نقل و حرکت اور ان کے ٹھکانوں پر نظر رکھنا شامل تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے یہ ذمہ داری بھی دی گئی تھی کہ وہ افواہیں پھیلائے تاکہ عوام کو مزاحمت کے خلاف بھڑکایا جا سکے۔

امن مقاومت نے واضح کیا کہ ایسے غداروں کے ساتھ ہرگز نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان پر سخت سے سخت سزا نافذ کی جائے گی۔ اس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ “خیانت کی سزا موت ہے”۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل کی افواج 11 ستمبر سے غزہ شہر پر وحشیانہ یلغار جاری رکھے ہوئے ہیں جسے بعد میں “عربات جدعون 2” کا نام دیا گیا۔ اس دوران رہائشی محلوں کو دھماکہ خیز روبوٹوں سے اڑا دیا گیا، توپ خانے سے بمباری کی گئی، اندھا دھند فائرنگ کی گئی، زبردستی نقل مکانی کروائی گئی اور زمینی دراندازی کی گئی۔

مزید یہ کہ 7 اکتوبر سنہ2023ء سے قابض اسرائیل نے امریکہ اور مغربی قوتوں کی براہ راست پشت پناہی میں غزہ کے خلاف ہمہ گیر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 2 لاکھ 33 ہزار فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ صرف بھوک اور قحط کے باعث 442 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 147 بچے بھی شامل ہیں، جیسا کہ غزہ کی وزارت صحت نے رپورٹ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan