Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سلووینیا : اسرائیلی وزراء کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

سلووینیا(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزرائے داخلہ و مالیات ایتمار بن گویر اور بزلئیل سموٹریچ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے اور انہیں ناپسندیدہ افراد قرار دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق سلووینیا نے بنجمن نیتن یاھو پر اپنی سرزمین میں داخلے کی پابندی عائد کر دی ہے، جو اس وقت عالمی فوجداری عدالت میں غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر مطلوب ہیں۔

یہ فیصلہ اس پس منظر میں سامنے آیا ہے کہ بنجمن نیتن یاھو، بزلئیل سموٹریچ اور ایتمار بن گویر کے خلاف غزہ کی پٹی میں انسانیت سوز جرائم اور قتل عام کے ارتکاب پر بین الاقوامی سطح پر گرفتاری کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

یہ اقدام مغربی دنیا کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا تسلسل ہے، جہاں کئی ممالک قابض اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات پر پابندی عائد کر چکے ہیں اور کچھ ریاستیں باضابطہ طور پر ریاستِ فلسطین کو تسلیم بھی کر چکی ہیں۔

یاد رہے کہ سلووینیا ان اولین ممالک میں شامل رہا ہے جنہوں نے قابض اسرائیل کی غزہ پر مسلط جنگ اور قتل عام کے تناظر میں اس کے خلاف سیاسی اور اقتصادی نوعیت کے اقدامات اٹھائے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ نیتن یاھو کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران ان کے طیارے نے غیر معمولی پرواز کا راستہ اختیار کیا اور فرانسیسی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا تاکہ ممکنہ قانونی پیچیدگیوں اور گرفتاری کے خدشات سے بچا جا سکے۔

قابض اسرائیلی میڈیا نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرواز کا رخ بدلنے کا فیصلہ عدالتی کارروائیوں کے خطرات سے بچنے کے لیے کیا گیا۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر بنجمن نیتن یاھو لندن کا دورہ کرتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کے روم اسٹیچوٹ کا دستخط کنندہ ہے اور وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر کاربند ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سرگرمیوں سے خارج کیا جائے۔ آج جمعرات کے روز انسانی حقوق کونسل نے فیفا اور یوئیفا دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں جاری خونریز جنگ اور انسانیت سوز مظالم کے تناظر میں مناسب عملی اقدامات کیے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan