Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلوٹیلا صمود پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے کا خطرہ

آج جمعرات (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) کی صبح عالمی قافلہ استقامت کی انتظامیہ نے انکشاف کیا کہ بیڑے میں شامل کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے اس پر فوری حملہ متوقع ہے۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ روز یونان کے ساحلوں کے قریب بیڑے کو کئی ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ بڑی کشتیوں پر ڈرون طیارے مسلسل منڈلاتے رہے اور منتظمین نے بیڑے میں ہنگامی الرٹ نافذ کر دیا۔

چند روز قبل قابض اسرائیل نے آزادی کے بیڑے کو دھمکی دی تھی کہ اسے نام نہاد “جنگی زون” میں داخل ہونے سے روکا جائے گا اور وہ غزہ پر مسلط محاصرہ توڑنے کی کسی بھی کوشش کو کچل دے گا۔

فلوٹیلا پر سوار کارکنوں نے بدھ کی صبح تصدیق کی کہ انہیں ڈرون حملوں کا سامنا ہوا اور انہوں نے اس کارروائی کا الزام قابض اسرائیل پر عائد کیا۔

فلوٹیلا نے ایک بیان میں کہا کہ کئی ڈرون طیاروں نے نامعلوم اجسام گرائے، جس کے نتیجے میں مواصلاتی نظام متاثر ہوا اور کئی کشتیوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ کم از کم دس کشتیوں کو نقصان پہنچا۔

سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تونبرگ نے انسٹاگرام پر پریس کانفرنس میں کہا کہ قابض اسرائیل لوگوں کو ڈرا کر فلسطین کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو دبانا چاہتا ہے۔

اس وقت تقریباً پچاس کشتیاں آزادی کے بیڑہ کا حصہ ہیں جو غزہ کے لئے انسانی امداد، خصوصاً طبی سامان لے جا رہی ہیں۔

اس دوران ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت بحریہ کا ایک جنگی جہاز بیڑے کے ہمراہ روانہ کر رہی ہے تاکہ ممکنہ حملوں کی صورت میں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام لازمی ہے اور ہسپانوی شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جائے۔

ہسپانوی وزیر خارجہ خوسی مانوئیل آلباريس نے کہا کہ آزادی کے بیڑہ پر کوئی بھی حملہ کرنے والا عالمی عدالتوں میں جواب دہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ بیڑہ پرامن ہے اور اسے ہسپانوی حمایت حاصل رہے گی۔

اسی موقع پر اٹلی نے بھی اعلان کیا کہ وہ ایک بحری جنگی جہاز روانہ کر رہا ہے تاکہ اپنے شہریوں کو سہارا دے سکے۔ اٹلی کے وزیر دفاع گیدو کروزیتو نے کہا کہ انہوں نے بحریہ کی ایک فریگیٹ کو روانہ کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ حملے کے بعد شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ یہ جہاز پہلے ہی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

فرانس کی وزارت خارجہ نے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیڑے کے سفر پر گہری تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے۔

اسی طرح سویڈن کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ بیڑے میں ان کے پندرہ شہری موجود ہیں اور وہ بڑھتی ہوئی پریشانی کے ساتھ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ قابض اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ محاصرہ برقرار رکھے گا اور بیڑہ کو غزہ پہنچنے سے روکنے کے لئے ہر اقدام کرے گا۔

اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے بھی ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے جبکہ بیڑے کی قانونی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ درج کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan