Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسپین کا حماس کا خیر مقدم

میڈریڈ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ اسپین کی حکومت کی جانب سے قابض اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر مکمل پابندی کا فیصلہ فلسطینی عوام کے ساتھ اخلاقی اور سیاسی وابستگی کا مظہر ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کو ناقابلِ بیان مظالم اور جنگی جرائم کا سامنا ہے۔

بدھ کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں حماس نے واضح کیا کہ اسپین کا یہ فیصلہ ایک اہم قدم ہے جو جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو پر دباؤ ڈالنے میں مددگار ثابت ہوگا تاکہ وہ نسل کشی اور نسلی تطہیر کے جرائم کو بند کرے۔

حماس نے ایک بار پھر دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف مکمل بائیکاٹ نافذ کریں، اسے سیاسی، قانونی اور معاشی میدانوں میں تنہا کریں اور ہر شعبے میں اس کا بائیکاٹ کریں تاکہ اس کی جاری نسل کشی اور نسلی تطہیر کو روکا جا سکے اور فلسطینی کاز کی عدلت اور ہمارے عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی جا سکے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

یاد رہے کہ اسپین کے وزیر معیشت کارلوس کُویربو نے گذشتہ روز منگل کو ایک پیکیج اقدامات کا اعلان کیا جو قابض اسرائیل پر سیاسی اور معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسپین کی حکومت نے اس فیصلے کو ایک واضح پیغام قرار دیا کہ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کا احترام ناگزیر ہے اور ایک منصفانہ امن کے لیے کام کرنا ہوگا۔

الجزیرہ نیٹ کے مطابق وزیر نے کہا کہ حکومت اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی برآمد اور درآمد پر مکمل پابندی کو مزید سخت کرے گی۔ نئے اقدامات کے تحت اسپین کی زمین یا بندرگاہوں سے کسی بھی قسم کے ایندھن یا مواد کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو عسکری مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

قابض اسرائیل امریکہ کی پشت پناہی میں 7 اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ میں اجتماعی نسل کشی کر رہا ہے جس میں قتل عام، بھوک، تباہی اور جبری بے دخلی شامل ہے۔ اس نے عالمی برادری کی تمام اپیلوں اور عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات کو بھی نظرانداز کر دیا ہے۔ اس جاری نسل کشی کے نتیجے میں اب تک 65 ہزار 382 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، 1 لاکھ 66 ہزار 985 زخمی ہوئے ہیں اور قحط نے 442 جانیں نگل لی ہیں جن میں 147 بچے شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan