Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی پارلیمنٹیرین کی مدت حراست میں توسیع کر دی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-mps41

بے دخلی کے اسرائیلی فیصلے کے باوجود القدس میں قیام پذیر رہنے والے فلسطینی رکن پارلیمان محمد ابو طیر کے وکیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے ان کے کیس کی سماعت اگلے پیر تک مؤخر کر دی ہے اور ان کی مدت حراست میں بھی ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا ہے۔ قواسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کیس کی سماعت اگلے پیر تک مؤخر ہونے کی وجہ صہیونی وکیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ القدس سے بے دخلی کے وزارت داخلہ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے کسی ایسے فارمولے، جس پر تمام جماعتیں متفق ہوں، کے پیش کیے جانے کا امکان موجود ہے اور اس کے لیے وقت درکار ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے چار اراکین پارلیمان کو 2006 ء میں گرفتار کر لیا تھا اور چار سال قید میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کیا اور ایک ماہ میں القدس چھوڑنے کا حکم دیا، مدت پوری ہونے کے باوجود القدس میں موجودگی کی بنا پر ابوطیر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دوسری جانب محمد ابو طیر کے علاوہ دیگر تین اراکین احمد عطون، محمد طوطح اور سابقہ وزیر خالد ابوعرفہ مسلسل چار روز سے القدس میں ریڈ کراس انٹرنیشنل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan