Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ہولناک قتل عام، 36 بے گناہ فلسطینی شہید

غزہ۔  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیل کی درندگی بدستور جاری ہے۔ آج بدھ کی صبح سے ہی قابض فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے کم از کم 36 نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا جن میں سے 28 صرف شہر غزہ میں شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

طبی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل نے غزہ کی بلدیہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس المناک قتل عام میں 23 شہری شہید ہوئے جن میں 9 معصوم بچے اور 6 خواتین شامل ہیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ یہ قتل عام غزہ کے معروف فراس مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔

جنوبی غزہ کے محلہ الصبرہ میں قابض اسرائیلی بمباری سے خاندان الہمص کے گھر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا جس میں 5 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ نمبر 1 میں خطاب خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسی کیمپ کے شمالی حصے میں نصار خاندان کے مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک خاتون شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

شہر غزہ کی شارع الصحابہ میں مغربی خاندان کے فلیٹ پر براہِ راست فضائی حملہ کیا گیا جس میں 2 خواتین شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ اسی طرح شارع عمر المختار پر قابض اسرائیل کے ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

ادھر شہر غزہ کے مشرقی، جنوبی اور شمال مغربی علاقوں پر توپخانے سے شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قابض اسرائیل کے ڈرون طیارے فضا میں نیچی پرواز کر کے خوف و دہشت پھیلا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ پر کھلا عدوان مسلط کر رکھا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک 65 ہزار 344 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 795 سے زائد شہری زخمی ہیں۔ یہ اعداد و شمار حتمی نہیں کیونکہ ابھی تک متعدد لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں اور ایمبولینس و ریسکیو ٹیمیں ان تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan