Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الخلیل میں قابض اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی گھر پر قبضہ

الخلیل (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  قابض اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اتوار کی شام جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قدیمی محلے میں ایک فلسطینی کے گھر پر قبضہ جما لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں مسلح آبادکاروں نے قدیمی شہر کے جعبری محلے میں واقع ایک کمرے اور اس کے اردگرد کے حصے پر قبضہ کیا جو فلسطینی شہری عکا عبد المجید الجعبری کی ملکیت ہے۔ آبادکاروں نے گھر پر قابض اسرائیل کے جھنڈے بھی لہرا دیے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو بھی قابض فوج کی سرپرستی میں درجنوں آبادکاروں نے قدیمی بلدیہ کے قریب فلسطینی خاندان نصر کے مکان پر قبضہ کیا تھا۔

قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ پر جاری نسل کشی کی جنگ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس میں بھی فوج اور آبادکاروں کے مظالم میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک ہزار 18 فلسطینی شہید اور تقریباً 7 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ مزید یہ کہ 18 ہزار 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سنہ2023ء سے امریکہ اور مغربی حمایت کے ساتھ غزہ پر کھلی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ اس میں اب تک 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ سینکڑوں ہزار فلسطینی اپنے گھروں سے جبراً بے دخل کیے جا چکے ہیں جبکہ قحط کے باعث اب تک 440 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 146 معصوم بچے شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan