Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: 360 طبی ماہرین صہیونی زندانوں میں قید، چار شہید کیے جا چکے

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  فلسطین اسیران اسٹڈیز سنٹر نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 360 سے زائد طبی اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان میں سے چار افراد جیلوں کے اندر وحشیانہ تشدد اور طبی لاپرواہی کے باعث شہید ہو چکے ہیں۔

مرکز نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ قابض اسرائیل اس وقت بھی غزہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 3500 فلسطینیوں کو قید رکھے ہوئے ہے۔ ان قیدیوں میں درجنوں طبی اہلکار شامل ہیں جن میں ڈاکٹر، نرسیں، ایمبولینس عملہ اور منتظمین شامل ہیں۔ نمایاں گرفتار شدگان میں شمالی غزہ کے ہسپتال کمال عدوان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ، ڈاکٹر محمد عبید سربراہ شعبہ جراحی ہڈی و جراحاتِ ترمیمیہ اور اسی ہسپتال کے ڈاکٹر محمد ظاہر شامل ہیں۔

مرکز کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے اپنی جارحانہ کارروائیوں کے دوران کئی ہسپتالوں پر حملے کیے جن میں کمال عدوان، الشفاء، انڈونیشی، العودة اور ناصر ہسپتال شامل ہیں۔ ان چھاپوں میں مریضوں اور طبی عملے کو گرفتار کیا گیا اور بعض وارڈز کو زبردستی خالی کرا لیا گیا۔ متعدد ایمبولینس اہلکاروں کو بھی اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ زخمیوں کو بچانے اور منتقل کرنے کی خدمت انجام دے رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جیلوں کے اندر شہید ہونے والے طبی ماہرین میں ڈاکٹر عدنان احمد البرش سربراہ شعبہ ہڈیوں کا الشفاء ہسپتال، ڈاکٹر ایاد رنتیسی سربراہ شعبہ زچگی کمال عدوان ہسپتال، خان یونس سے تعلق رکھنے والے ایمبولینس اہلکار حمدان حسن عنایہ اور الشفاء ہسپتال کے نرس زیاد محمد الدلو شامل ہیں۔

مرکز نے زور دیا کہ طبی عملے کی گرفتاری اور ہسپتالوں پر حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں جن میں جنگوں کے دوران طبی ٹیموں کو نشانہ بنانے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس نے عالمی ادارہ صحت اور ڈاکٹروں کی تنظیم “ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز” سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں تاکہ ان سنگین مظالم کو روکا جا سکے اور گرفتار شدہ طبی اہلکاروں کو رہائی دلائی جا سکے، خصوصاً ڈاکٹر حسام ابو صفیہ جن کی صحت جیل عوفر میں نہایت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل امریکہ کی مکمل سرپرستی میں غزہ پر نسل کشی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 65 ہزار 283 فلسطینی شہید، 1 لاکھ 66 ہزار 575 زخمی اور 9 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔ قحط کی وجہ سے سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد فلسطینی جبری نقل مکانی کے باعث کھلے آسمان تلے بدترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan