Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 5 لبنانی شہری شہید

بیروت(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کے ایک خونی فضائی حملے میں 5 لبنانی شہری شہید ہوگئے جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ شہید ہونے والوں میں 3 بچے شامل ہیں جو جنوبی شہر بنت جبیل پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنی جانوں سے محروم ہوئے۔

اس سے ایک دن قبل گذشتہ روز ہفتے کو بھی قابض اسرائیلی ڈرون طیارے نے مرجعیون کے علاقے الخردلی میں ایک عام شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لبنانی شہری موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

قابض اسرائیل مسلسل حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والے فائر بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے اور جنوبی و مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہا ہے۔ دشمن ریاست کا دعویٰ ہے کہ وہ حزب اللہ کے اسلحہ ذخائر، تنصیبات اور جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ان حملوں میں بے گناہ شہری مسلسل اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اس وقت بھی قابض اسرائیل نے جنگ کے دوران قبضہ کی گئی 5 بلندیاں اپنے کنٹرول میں رکھی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر سنہ2023ء میں قابض اسرائیل نے لبنان پر جارحیت شروع کی تھی جو ستمبر سنہ2024ء میں ایک ہمہ گیر جنگ میں بدل گئی۔ اس جنگ میں 4 ہزار سے زائد لبنانی شہید اور تقریباً 17 ہزار زخمی ہوئے تھے۔ نومبر سنہ2024ء میں فائر بندی کا معاہدہ طے پایا جس کے بعد بھی دشمن ریاست کے حملے اور خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan