Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں گھروں پر یلغار، درجنوں فلسطینی گرفتار

غرب اردن (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب اور آج ہفتے کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر سفاکانہ دھاوے بول کر درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، جبکہ کئی گھروں کو عارضی تفتیشی مراکز میں تبدیل کر دیا۔

الخلیل میں قابض فوج نے بیت امر کے علاقے الظہر پر یلغار کی اور ابو ماریا، عرار، عوض، بحر، زعاقیق اور مقبل خاندانوں کے گھروں میں وحشیانہ انداز چھاپے مار کر تمام نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے گرفتار شہریوں کو موقع پر ہی باندھ دیا اور ایک گھر کو تفتیشی مرکز بنا ڈالا۔ اطلاعات ہیں کہ اس علاقے سے کم از کم تیس فلسطینی گرفتار کیے گئے۔ اس کے علاوہ دورا کے جنوب میں رابود اور ابو العسجا دیہات میں بھی چھاپے مارے گئے اور کئی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

نابلس میں قابض فوج نے المطارد احمد جبریل کے والد کو عین کیمپ سے گرفتار کیا تاکہ اس پر دباؤ ڈال کر خود کو فوج کے حوالے کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی شہر سے محمد المبروک نامی نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

جنین میں قابض فوج نے یعبد قصبے پر بڑے پیمانے پر یلغار کر کے قبہ، ابو طبیخ، حمارشہ، ابو بکر، بدارنہ، ترکمان، عطاطرہ، جعب، کلانی اور عبادی خاندانوں کے درجنوں افراد کو گرفتار کیا۔ کئی گھنٹے کی سخت تفتیش اور تشدد کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔

قلقیلیہ میں بھی ہجہ قصبے پر دھاوا بولا گیا جہاں گھروں کی تلاشی کے بعد چھ شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں مقامی کونسل کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

یہ اندوہناک گرفتاریاں قابض اسرائیل کی اس منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کے تحت فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دے کر ان کے عزم کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔ فلسطینیوں کا عزم اور ان کا نصب العین زندہ ہے، اور یہ جابرانہ یلغاریں اس مزاحمت کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan