Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اردن:ا لکرامہ کراسنگ کی کارروائی کے مجاہد کی شناخت ظاہر کر دی

عمان (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  اردن کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ الکرامہ کراسنگ پر جمعرات کی دوپہر قابض اسرائیل کے خلاف مسلح کارروائی کرنے والے ڈرائیور کی شناخت عبدالمطلب القیسی کے نام سے ہوئی ہے جو سنہ1968ء میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک عام شہری تھے جو گذشتہ تین ماہ سے غزہ کے لیے امداد پہنچانے والی گاڑی چلا رہے تھے۔

اردنی حکام نے اس کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جو کل دوپہر شاہ حسین پل یعنی الکرامہ کراسنگ پر دوسری جانب پیش آئی۔ اردن نے اس کارروائی کو قانونی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس سے مملکت کے مفادات اور غزہ کو انسانی امداد پہنچانے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے دو اہلکار اس فدائی کارروائی میں ہلاک ہو گئے جو مغربی کنارے اور اردن کے درمیان الکرامہ کراسنگ پر ہوئی جسے عبرانی میں معبر اللنبی کہا جاتا ہے۔

عبری ذرائع ابلاغ کے مطابق دو افراد ہلاک ہوئے لیکن ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

قابض اسرائیلی فوجی ریڈیو کا کہنا ہے کہ کارروائی کے مجاہد ایک ریٹائرڈ اردنی فوجی تھے جو ٹرک چلا رہے تھے۔ انہوں نے قریب سے فائرنگ کی اور پھر چھری کے وار کیے جس کے بعد وہ جام شہادت نوش کر گئے۔

عبرانی چینل 12 کے مطابق مجاہد ایک امدادی سامان لے جانے والے ٹرک میں داخل ہوئے اور اس کارروائی میں استعمال ہونے والی خون آلود چھری اور بندوق کی تصاویر بھی نشر کی گئیں۔

اس کارروائی کے بعد قابض اسرائیلی حکام نے کراسنگ کو مکمل طور پر بند کر دیا اور سرحدی علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

اردنی حکومت کے ترجمان محمد المومنی نے کہا کہ حکام کراسنگ کے دوسری طرف پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی نئی تفصیل سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

اردنی پبلک سکیورٹی نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیل کی طرف سے کراسنگ بند کرنے کے بعد مسافروں کی آمدورفت بھی روک دی گئی ہے۔

یہ کراسنگ فلسطینیوں کے نزدیک الکرامہ کہلاتی ہے جب کہ صہیونی عبرانی زبان میں اسے النبی کراسنگ اور اردن میں جسر الملک حسین کہا جاتا ہے۔ یہ اردن اور قابض اسرائیل کے درمیان تجارت کے لیے اہم گذرگاہ ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی کراسنگ الکرامہ پر ایک اردنی ٹرک ڈرائیور نے کارروائی کی تھی جس میں قابض اسرائیلی سکیورٹی کے تین اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ وہ اہلکار ٹرکوں کی تلاشی کے عمل میں مصروف تھے اور کراسنگ مکمل طور پر قابض اسرائیل کے کنٹرول میں تھی ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan