مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) عبری ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک ڈرون ایلات کے ایک ہوٹل کے اندر جا کر پھٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق ایلات میں ڈرون کے خطرے کے پیش نظر سائرن بجائے گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شہر میں زوردار دھماکہ سنا گیا اور ایک عمارت سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ یہ دھماکہ “یاکوب ہوٹل” کے اندر ہوا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔