Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے معبر الکرامہ بند کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی حکام نے جمعرات کی شام مشرقی مغربی کنارے میں واقع الکرامہ کراسنگ کو مسافروں کے لیے اچانک بند کر دیا۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب کراسنگ کے اطراف میں فائرنگ کی ایک کارروائی انجام پائی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے اردن سے مغربی کنارے آنے والی مسافر بسوں کو فلسطینی جانب داخل ہونے سے روک دیا اور علاقے میں اپنی فوجی سختیاں بڑھا دیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض فوج نے کراسنگ کے مغرب میں واقع شہر اریحا کے داخلی راستے دونوں سمتوں سے بند کر دیے اور فلسطینی گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں ڈالیں۔

کل جمعرات کو دو اسرائیلی ہلاک ہوئے جب معبر الکرامہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں اردنی شہید عبدالسلام الزعبي جامِ شہادت نوش کر گئے جب قابض فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

قابض اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارروائی کے شہید عبدالسلام الزعبي اردنی ڈرائیور تھے جو غزہ کے لیے امدادی سامان سے بھری ٹرک لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے معبر پر موجود قابض فوجیوں پر فائر کھولا اور پھر چاقو سے حملہ کیا۔

اردنی حکومت کے ابتدائی ردعمل میں وزیر برائے سرکاری ابلاغ و سرکاری ترجمان محمد المومنی نے کہا کہ “ہم الکرامہ کراسنگ کے دوسری طرف پیش آنے والے واقعے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔”

محمد المومنی نے پلیٹ فارم (ایکس) پر اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ “ہمارے متعلقہ ادارے معاملے کی پیروی کر رہے ہیں، جیسے ہی کوئی تفصیلات سامنے آئیں گی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔”

یاد رہے کہ الکرامہ کراسنگ بنیادی طور پر اردن اور فلسطینی علاقوں کے درمیان افراد اور سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ روزانہ درجنوں ٹرک سامان لے کر اور مسافر گاڑیاں یہاں سے گزرتی ہیں۔ یہ معبر قابض اسرائیل کی نگرانی میں ہے اور اس کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی اور اردنی ادارے بھی انتظامی طور پر شامل ہیں۔

یہ کارروائی تقریباً ایک سال بعد اس کراسنگ پر انجام پائی ہے جب اردنی شہید ماہر الجازي، عمر 39 برس، نے سنہ2023ء کے ستمبر میں اسی علاقے میں سڑک نمبر 90 کے قریب قابض فوج پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین صہیونی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan