Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: صحافی محمد الصوالحی قابض بمباری میں شہید

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  بدھ کی شب غزہ شہر کے مغربی علاقے میں قائم الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے سامنے قابض اسرائیلی فضائی حملے میں نامہ نگار محمد الصوالحی شہید ہوگئے۔

قابض اسرائیلی طیاروں نے اس وقت شہریوں کو نشانہ بنایا جب وہ غزہ شہر سے جنوبی علاقے کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔ یہ بمباری الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اطراف میں کی گئی جس کے نتیجے میں دس سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

محمد الصوالحی کی شہادت کے بعد قابض اسرائیل کے غزہ پر مسلط کردہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 250 تک جا پہنچی ہے۔ یہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ قابض ریاست نہ صرف معصوم شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنا رہی ہے بلکہ فلسطینی میڈیا کے نظام کو براہ راست ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ عالمی برادری مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan