Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دو برس میں 1 لاکھ 37 ہزار یہودی صہیونی ریاست سے بھاگ گئے

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  قابض اسرائیل کے مرکزی ادارہ برائے شماریات نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زیادہ قابض اسرائیلی “ملک” چھوڑ کر دوسرے ملکوں کو چلے گئے، جو واپس آنے والوں کی تعداد سے دوگنی شرح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف گذشتہ سال 82 ہزار سے زائد قابض اسرائیلی ” نام نہاد صہیونی ریاست ” سے نکل گئے جبکہ صرف 31 ہزار واپس لوٹے۔

سنہ2023ء میں 55 ہزار قابض اسرائیلیوں نے ہجرت کی جبکہ 46 ہزار وہاں پہنچے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں سنہ2023ء میں واپس آنے والوں کی تعداد 4 ہزار زیادہ تھی۔

قابض ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق “نئے عبرانی سال” کے آغاز پر قابض اسرائیل کی کل آبادی 1 کروڑ سے کچھ زیادہ رہی۔

“گذشتہ عبرانی سال” میں آبادی میں اضافہ صرف 1.2 فیصد رہا جو اس سے پچھلے سال کی 1.6 فیصد کی شرح سے کم ہے۔

اعداد و شمار میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیل کی کل آبادی کا 21.4 فیصد فلسطینی ہیں جو اندرونِ سرزمین مقبوضہ میں رہتے ہیں جبکہ 78.6 فیصد یہودی یا دیگر اقوام پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ گذشتہ سال غیر ملکی باشندوں کی تعداد تقریباً ڈھائی لاکھ بتائی گئی۔

قابض اسرائیلی ذرائع نے ہجرت میں اضافے کی بڑی وجوہات سنہ2023ء کے 7 اکتوبر کے واقعات کے بعد کی بگڑتی سکیورٹی اور سیاسی صورتحال، عدم تحفظ کا بڑھتا احساس، عالمی تنہائی کا خوف اور معاشی و سماجی مشکلات کو قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan