Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مصر: غزہ پر قابض اسرائیل کی زمینی یلغار کی شدید مذمت

قاہرہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) مصر نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر میں شروع کی جانے والی وسیع فوجی کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مصر نے اسے نہ صرف خطرناک اشتعال انگیزی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا بلکہ کہا کہ یہ صہیونی دشمن کی ہٹ دھرمی اور مجرمانہ ضد کا مظہر ہے جس کے نتائج فلسطین سمیت پورے خطے پر نہایت تباہ کن اثرات ڈالیں گے۔

مصر نے اپنے سرکاری بیان میں خبردار کیا کہ قابض اسرائیل کی اندھی جارحیت اور انتہا درجے کے غرور و تکبر پر مبنی پالیسی خطے کو نئے دور کی بدامنی اور ہمہ گیر تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ اس کے منفی اثرات ناگزیر طور پر تمام علاقائی اور عالمی قوتوں کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے۔

مصر نے فعال عالمی قوتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی خاموشی اور عدم حرکت نے فلسطین کے حالات کو بدترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو قابض اسرائیل کے ہاتھوں جاری نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ مصر نے زور دیا کہ حقیقی قدم اٹھا کر غزہ پر مسلط اس خونی جنگ کا خاتمہ کیا جائے اور فلسطینی عوام کی زندگیاں بچائی جائیں۔ قابض اسرائیل کی جنگی مشین اب تک تقریباً 65 ہزار فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے، لاکھوں کو زخمی کیا ہے اور غزہ کی بنیادی ڈھانچے کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

مصر نے متنبہ کیا کہ قابض اسرائیل کی یہ کارروائیاں انسانی بحران کو کہیں زیادہ سنگین بنا دیں گی، خصوصاً ایسے وقت میں جب غزہ کے عوام صہیونی محاصرے، قحط اور بھوک کے باعث تباہ حال ہیں۔ مصر نے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی، تشرید اور منظم ظلم و ستم کی بھی شدید مذمت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan