Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان: اسرائیلی بمباری، 12 افراد زخمی

بیروت (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں پیر کی شام جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ کے علاقے کسار زعتر میں ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 12 لبنانی شہری زخمی ہو گئے۔

لبنانی ٹی وی چینل “الجدید” کے مطابق ایمبولینسوں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تاہم ان کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ حملے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے مناظر تصاویر اور ویڈیوز میں ریکارڈ کیے گئے۔

قابض اسرائیل کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں حزب اللہ کا ایک مرکز نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل پیر کی صبح قابض اسرائیل کی افواج نے نبطیہ کے مرجعیون ضلع کی سرحدی بلدیہ حولا میں ایک رہائشی عمارت کو بارودی دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ علاقہ دریائے لیطانی کے جنوب میں فلسطین کی مقبوضہ سرحد کے قریب واقع ہے۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صہیونی فوجی چند میٹر تک بلدیہ حولا کے مشرقی محلے میں داخل ہوئے اور عمارت کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ اسی رات قابض اسرائیل نے بلدیہ شبعا کے اوپر روشنی پھیلانے والے بم برسائے اور اطراف میں مشین گنوں سے فائرنگ کی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں قابض اسرائیل نے جنوبی لبنان میں عام شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف 7 نئے حملے کیے اور مسلسل فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھی۔

قابض اسرائیل فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی اور مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر مسلسل فضائی حملے کر رہا ہے۔ وہ ان حملوں کو حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخائر، بنیادی ڈھانچے اور جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کا بہانہ بنا رہا ہے۔ اس دوران وہ جنوبی لبنان کی پانچ پہاڑی چوٹیوں پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے جو اس نے گذشتہ جنگ میں ہتھیائی تھیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر سنہ2023ء میں قابض اسرائیل نے لبنان پر جارحیت کا آغاز کیا تھا جو ستمبر سنہ2024ء میں مکمل جنگ میں بدل گئی۔ اس جنگ میں 4 ہزار سے زائد افراد شہید اور تقریباً 17 ہزار زخمی ہوئے تھے۔ نومبر سنہ2024ء میں جنگ بندی معاہدہ ہوا لیکن قابض اسرائیل اب بھی کھلے عام اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan