Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رہائشی علاقوں پر بمباری اجتماعی نسل کشی ہے:حماس

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے آج پیر کی شام قابض اسرائیل کے فوجی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ شہر پر وحشیانہ اور مسلسل بمباری، رہائشی محلوں کو نشانہ بنانا، بلند و بالا عمارتوں کو زمین بوس کرنا اور شہریوں کو جبراً بے گھر کرنا کھلی نسلی تطہیر اور مکمل طور پر اجتماعی نسل کشی ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سب جرائم ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب عالمی برادری شرمناک طور پر مفلوج اور بے بس ہے اور مجرموں کو روکنے یا ان کا احتساب کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آتی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیل کا یہ وہم کہ قتل عام، بھوک اور تباہی کے ذریعے فلسطینی عوام کو جھکایا جا سکتا ہے گذشتہ دو برس کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوگا۔

حماس نے دو ٹوک کہا کہ بہادر عوام اور شجاع مزاحمت اپنی سرزمین اور اپنے ناقابلِ تنسیخ حقوق کے دفاع کے لیے ہر دستیاب ذریعہ استعمال کریں گے اور قابض اسرائیل کو بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں کے قتل عام کی قیمت چکانی پڑے گی۔

قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے نہتے شہریوں کے خلاف وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ غزہ شہر میں خاص طور پر فضائی اور زمینی بمباری تیز کر دی گئی ہے۔ ڈرونز اور بارودی روبوٹ بھی استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو جبری طور پر جنوبی علاقوں کی طرف دھکیلا جا سکے۔

آج کے دن قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں اور توپخانے نے غزہ شہر میں گھروں، رہائشی عمارتوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں کو بدتری نشانہ بنایا۔ جبکہ گذشتہ روز اتوار کو کم از کم 20 رہائشی تنصیبات پر بمباری اور انہدام ریکارڈ کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan