Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القدس میں بہادرانہ حملہ قابض اسرائیل کے تکبر پر کاری ضرب ہے:حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان مجاہد کی جانب سے انجام دی جانے والی بہادرانہ چاقو زنی کی کارروائی دشمن صہیونی فوجیوں اور اس کے وحشی غاصب بستیو ں کے خلاف ایک فطری ردعمل ہے۔ یہ کارروائی قابض اسرائیل کی سکیورٹی مشینری پر کاری ضرب ہے اور اس کے اس فریب کو چکنا چور کر گئی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے دلوں میں راسخ مزاحمت کے عزم کو ختم کر سکتا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ فلسطین کے انقلابی نوجوانوں کی طرف سے قابض اسرائیل کے مجرم فوجیوں پر یہ لگاتار حملے اس پس منظر میں ہو رہے ہیں جب غزہ اور مغربی کنارے پر کھلی نسل کشی جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دشمن کے جرائم نہ صرف فلسطین بلکہ برادر عرب ممالک تک پھیل چکے ہیں، اور اس کی تازہ ترین مثال دوحہ میں مذاکراتی وفد پر حملہ ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ قابض دشمن کی درندگی، غزہ میں اس کے بہیمانہ قتل عام، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فاشسٹ بستیو ں کی یلغار اور جبری قبضے و بے دخلی کی سازشوں کے مقابلے میں مزاحمت ہی وہ واحد اور فطری راستہ ہے جو فلسطینی قوم نے اپنایا ہے۔

حماس نے اپنے غیور نوجوانوں کے جذبے اور فولادی عزم کو خراج تحسین پیش کیا جو اپنی استقامت سے دشمن کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ تحریک نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ مزاحمت اور مقابلے کا سلسلہ ہر ممکن وسیلے سے جاری رکھیں یہاں تک کہ قابض دشمن کو ہمارے وطن اور مقدسات سے نکال باہر کیا جائے۔

آج جمعہ کو بیت المقدس کے نواح میں صوبا کی جبراً خالی کرائی گئی اراضی پر قائم کِیبوتس “تسوفا” میں ایک کارروائی کے دوران دو قابض اسرائیلی زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور وہ انتہائی نگہداشت میں ہے جبکہ دوسرا درمیانے درجے کے زخموں کا شکار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan