Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ بیت المقدس میں چاقو کے حملے کے نتیجےمیں دو اسرائیلی آباد کار زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )جمعہ کو مقبوضہ بیت المقدس میں جبراً خالی کرائی گئی زمین پر قائم کِیبوتس “تسوفا” میں چاقو زنی کی ایک کارروائی کے نتیجے میں دو قابض اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت میں ہے جبکہ دوسرا درمیانے درجے کے زخموں میں مبتلا ہے۔

قابض اسرائیلی طبی عملے نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو طبی امداد دی۔

اس واقعے کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے شعفاط کے علاقے سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا جس پر کارروائی انجام دینے کا الزام ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

قابض اسرائیلی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک اس ہوٹل میں ملازم تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حملے کے بعد پورے علاقے میں قابض فوج نے سخت سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے کِیبوتس “تسوفا” کے اطراف میں بھاری نفری تعینات کر دی، اردگرد کی سڑکیں بند کر دیں اور مقامی آبادی کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں لگا دیں جبکہ تحقیقات اب بھی جاری ہیں تاکہ حملے کرنے والے نوجوان کے محرکات اور اس کے پس منظر کا پتہ چلایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan