غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )فلسطینی مزاحمتی ذرائع نے روز انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بعض بدنام زمانہ مافیا قابض اسرائیل کے لیے گھٹیا کردار ادا کرتے ہوئے قیدیوں کے ٹھکانوں اور مزاحمت کی سرنگوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اس سکیورٹی ذریعے نے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بتایا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران دشمن کے لئے کام کرنے والے ایجنٹوں اور درپردہ دشمن اہلکاروں نے غزہ کی پٹی میں مجاہدین کو اغوا کیا ہے۔
ذریعے نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمتی دھڑے ایسے تمام ایجنٹوں اور درپردہ دشمن اہلکاروں کا پیچھا کریں گے، انہیں ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور ان پر وہ سزا نافذ کی جائے گی جس کے وہ مستحق ہیں۔
یہ امر واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر سنہ2023ء سے امریکی اور یورپی پشت پناہی کے ساتھ غزہ کی پٹی میں کھلی نسل کشی مسلط کر رکھی ہے جس میں قتل عام، بھوک مسلط کرنا، بستیوں کو تباہ کرنا، بے دخلی اور گرفتاریوں جیسے جرائم شامل ہیں۔ اس سب کے باوجود وہ بین الاقوامی مطالبات اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے۔
قابض اسرائیل کے اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے، 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، لاکھوں فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑا اور بھوک و قحط کی وبا نے سینکڑوں جانیں لے لی ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کے بیشتر شہر اور علاقے مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور نقشے سے مٹائے جا رہے ہیں۔