Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی غاصب آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، تلمودی رسومات کی اشتعال انگیز ادائیگی

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) جمعرات کو صہیونی آبادکاروں کے جتھوں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر یلغار کی اور قابض اسرائیلی فوج کی بھاری سکیورٹی میں کھلے عام تلمودی رسومات ادا کیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں آبادکار مسلسل جتھوں کی شکل میں داخل ہوتے رہے اور انہوں نے انتہائی اشتعال انگیز طور پر تلمودی رسومات ادا کیں جن میں سجدہ ملحمی بھی شامل تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں اور پوری پرانی بستی میں سخت فوجی پابندیاں عائد کر دیں اور نمازیوں اور عام شہریوں کو شدید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ دنوں میں بیت المقدس کے متعدد سابق اسیران کو ہراساں کرنے کے لئے ان کے گھروں پر دھاوا بول کر انہیں طلبی کے نوٹس دیے اور انہیں مسجد اقصیٰ سے مزید دور رکھنے کے نئے فیصلے تھما دیے۔

یہ انتقامی کارروائیاں ایسے وقت میں بڑھائی جا رہی ہیں جب صہیونی آبادکاری تنظیمیں یہودی سال نو کے بہانے وسیع پیمانے پر مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی تیاری کر رہی ہیں۔

گذشتہ ہفتے کے دوران 604 آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا جبکہ 351 افراد سیاحت کے نام پر مسجد میں داخل ہوئے۔

انتہا پسند صہیونی تنظیم “بیدینو” نے اپنے پیروکاروں کو 22 سے 24 ستمبر کے درمیان مسجد اقصیٰ پر بڑے پیمانے پر یلغار کی کال دی ہے تاکہ وہ یہودی سال نو کی تقریبات کے نام پر اپنی ناپاک سازشوں کو عملی جامہ پہنا سکیں۔

ہر سال اس موقع پر مسجد اقصیٰ کو انتہائی خطرناک حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور صہیونی آبادکار خاص طور پر ہیکل کی رسومات کے طور پر بوق بجانے جیسے اقدامات کرتے ہیں۔

مسجد اقصیٰ نے گذشتہ ماہ اگست میں ایسی سنگین اور بے مثال یلغاریں دیکھی ہیں جو گذشتہ کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ خطرناک قرار دی جا رہی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست کے مہینے میں 8134 سے زائد صہیونی آبادکار مسجد اقصیٰ میں گھسے اور انتہائی اشتعال انگیز رسومات انجام دیں جن میں سب سے نمایاں بوق بجانا تھا۔

ان بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مقامی فلسطینی قیادت اور بیت المقدس کے علما نے عوام سے مسلسل اپیلیں کی ہیں کہ وہ بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ پہنچیں، اس کی حفاظت کے لئے رباط کریں اور دشمن کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں۔

ان اپیلوں میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی طرف بھرپور عوامی رخ اختیار کیا جائے اور نمازوں کی ادائیگی کو دشمن کے فیصلوں کے خلاف ایک عملی اقدام کے طور پر اپنایا جائے تاکہ مسجد کو اس کی روحانی اور عوامی وابستگی سے کاٹنے کی صہیونی سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan